رسائی کے لنکس

افریقی ممالک نے ایبولا کے خلاف اہم اقدامات اٹھائے: اقوام ِمتحدہ


واضح رہے کہ مغربی افریقی ممالک میں ایک سال قبل ایبولا کی وباء پھوٹنے کی وجہ سے اب تک 8500 ہلاکتیں ریکارڈ کی جا چکی ہیں

اقوام ِمتحدہ کے ایبولا کے خلاف قائم کے گئے ایمرجنسی مشن کی ایک رپورٹ کے مطابق، افریقی ممالک نے ایبولا کے خلاف لڑائی کے لیے خاطرخواہ اور اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

ایبولا ایمرجنسی مشن کے مطابق، ان اقدامات میں ایبولا کے مرض کے لیے ادویات اور طبی عملے کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ایبولا کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات اور ان کی نگرانی جیسے عوامل شامل ہیں۔

افریقی ممالک میں ایبولا کی وبا پھوٹنے کے بعد وہاں پر 850 ڈاکٹروں اور نرسوں کو جو گنی، لائیبیریا اور سرا لیون جیسے ممالک میں تعینات کیا گیا۔

واضح رہے کہ مغربی افریقی ممالک میں ایک سال قبل ایبولا کی وباء پھوٹنے کی وجہ سے اب تک 8500 ہلاکتیں ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

افریقی ممالک نے مل کر ایبولا سے بچاؤ کے لیے کئی ملین ڈالر بھی جمع کیے اور اس مد میں خرچ کیے ہیں۔

اقوام ِمتحدہ کے ایبولا ایمرجنسی مشن کے مطابق افریقی ممالک کی جانب سے ایبولا کے خلاف خاطر خواہ اقدامات اٹھانا ایک قابل ِ ستائش عمل ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG