رسائی کے لنکس

دنیا بھر میں دو ارب 90 کروڑ افراد انٹرنیٹ سے محروم ہیں: اقوام متحدہ


رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں دنیا بھر میں چار ارب دس کروڑ افراد کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر تھی جو 2021 میں بڑھ کر چار ارب نوے کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں دنیا بھر میں چار ارب دس کروڑ افراد کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر تھی جو 2021 میں بڑھ کر چار ارب نوے کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی ایجنسی انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اگرچہ اضافہ ہوا ہے لیکن اب بھی دنیا میں دو ارب 90 کروڑ افراد انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتے۔

رپورٹ کے مطابق ایک اندازے کے مطابق سال 2019 میں دنیا بھر میں چار ارب 10 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر تھی جو 2021 میں بڑھ کر چار ارب 90 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

آئی ٹی یو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ خوش آئند امر ہے البتہ اب بھی انٹرنیٹ استعمال کرنے کی سہولت غیر مساوی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جن دو ارب 90 کروڑ افراد کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے ان میں سے 96 فی صد کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے۔

اس کے علاوہ اب بھی جو لوگ انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں ان میں سے کروڑوں افراد کبھی کبھار ہی انٹرنیٹ استعمال کر پاتے ہیں۔

آئی ٹی یو کے سیکریٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ دنیا کی دو تہائی آبادی آن لائن ہے لیکن اب بھی سب تک انٹرنیٹ پہنچانے کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایجنسی سب کے ساتھ مل کر پوری کوشش کرے گی کہ انٹرنیٹ سے اِن افراد کو جوڑنے کے لیے سہولیات میسر ہوں تاکہ کوئی بھی پیچھے نہ رہ سکے۔

ایجنسی نے اپنی رپورٹ فیکٹس اینڈ فگرز کے 2021 کے ایڈیشن میں انکشاف کیا ہے کہ عالمی وبا کے پہلے سال کے دوران عالمی سطح پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں دس فی صد اضافہ ہوا ہے جو ایک دہائی میں اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

فرانزک سائنس کتنی قابلِ بھروسہ ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:55 0:00

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 2019 کے بعد سے زیادہ اضافہ ترقی پذیر اور غریب ممالک میں ہوا۔ ترقی پذیر ممالک میں یہ اضافہ 13 فی صد جب کہ اقوام متحدہ کی جانب سے 46 کم ترین ترقی یافتہ ممالک میں یہ اضافہ 20 فی صد تک ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دنیا بھر میں 62 فی صد مرد جب کہ 57 فی صد خواتین انٹرنیٹ استعمال کرتی ہیں۔ جب کہ شہروں میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 76 فی صد اور دیہات میں یہ تعداد 39 فی صد ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 15 سے 24 برس کی عمر کے 71 فی صد نوجوان انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ دنیا بھر کے تمام خطوں میں نوجوان دوسری عمر کے افراد سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

آئی ٹی یو نے رپورٹ میں نشاندہی کی کہ جہاں دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد میں سے 95 فی صد کے پاس کہنے کو تھری جی اور فور جی کی سہولیات ہیں لیکن اربوں افراد درست طریقے سے انٹرنیٹ سے کنیکٹ نہیں ہو پاتے۔

رپورٹ میں ترقی پذیر ممالک میں انٹرنیٹ کے مہنگے ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی جب کہ انٹرنیٹ کی سہولیات کو استعمال کرنے کی عدم تربیت کو بھی اتنی بڑی تعداد کے انٹرنیٹ سے محروم ہونے کی وجہ قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG