رسائی کے لنکس

امریکہ میں کینسر سے ہونے والی اموات میں نمایاں کمی

تحقیق دانوں کے مطابق امریکہ میں 1991 میں ہر ایک لاکھ میں سے 215 افراد کینسر کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے تھے جبکہ 2011 میں ہر ایک لاکھ افراد میں سے 169 افراد کینسر کے باعث ہلاک ہوئے تھے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکہ بھر میں 1991 کے بعد سے 1.5 ملین امریکیوں میں کینسر سے ہونے والی اموات میں کمی دیکھی گئی ہے۔

امریکن کینسر سوسائٹی کہتی ہے کہ کینسر سے ہونے والی اموات کی شرح میں نمایاں کمی کی ایک وجہ تمباکو نوشی سے پرہیز اور کینسر سے متعلق زیادہ آگاہی اور کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج کی دستیابی جیسے عوامل شامل ہیں۔

تحقیق دانوں کے مطابق امریکہ میں 1991 میں ہر ایک لاکھ میں سے 215 افراد کینسر کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے تھے جبکہ 2011 میں ہر ایک لاکھ افراد میں سے 169 افراد کینسر کے باعث ہلاک ہوئے تھے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ کینسر سے ہونے والی اموات میں مزید کمی لائی جا سکتی ہے بشرطیکہ کینسر کے متعلق آگاہی کو مزید پھیلایا جائے اور کینسر سے متعلق طریقہ ِ علاج تک سب کی رسائی کو ممکن بنایا جائے۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ کم آمدنی والے افراد بھی کینسر کا مقابلہ کر سکیں۔

تحقیق دانوں نے نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ، امریکی ادارہ برائے تدارک ِ امراض اور قومی ادارہ ِصحت کے اعداد و شمار اکٹھے کرکے یہ رپورٹ مرتب کی ہے۔

XS
SM
MD
LG