امریکہ کی بیشتر ریاستیں ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ سردی کے باعث کئی شہروں میں کم ترین درجۂ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔
تصاویر: امریکہ میں شدید سردی کی لہر

1
نیویارک شہر کے معروف سیاحتی مرکز ٹائمز اسکوائر کا منظر جو شدید سردی کے باعث سیاحوں سے خالی ہے۔

2
ریاست نیو جرسی کے شہر ہوبوکن کا ایک خالی پارکنگ لاٹ جو عام دنوں میں گاڑیوں سے بھرا رہتا ہے۔ سردی کی حالیہ لہر سرمائی طوفان کا نتیجہ ہے جس نے امریکہ کے جنوب سے لے کر شمال تک تمام مشرقی اور وسط مغربی ریاستوں کو نشانہ بنایا ہے۔

3
ایک سرکاری اہلکار وائٹ ہاؤس کے شمالی حصے کے سامنے سے برف ہٹا رہا ہے۔ امریکہ کی نیشنل ویدر سروس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں اتوار کی صبح درجۂ حرارت ریکارڈ منفی 17 سے 20 سینٹی گریڈ حد تک گرسکتا ہے۔ شدید سردی کے باعث واشنگٹن کے کئی تالاب اور فوارے منجمد ہوگئے ہیں۔

4
جمعرات کو آنے والے برفانی طوفان کے دوران ریاست نیو جرسی کی ایک مرکزی شاہراہ کا منظر۔ حکام نے شہریوں کو طوفان کے دوران گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے۔