امریکہ میں کرونا وائرس کے سبب یوم آزادی کا جشن ماند پڑ گیا۔ اس بار نہ روایتی انداز کی تقریبات ہوئیں اور نہ ہی دعوتوں کا اہتمام کیا گیا۔
کرونا کے باعث امریکہ کا جشنِ آزادی ماند
1
امریکہ میں یوم آزادی ہر سال 4 جولائی کو نہایت جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف محفلیں سجتی ہیں اور رات بھر چراغاں کیا جاتا ہے لیکن وبائی مرض کی موجودگی میں اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا۔
2
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے آتش باری کے مظاہرے کو وائٹ ہاؤس کی گیلری سے دیکھا۔
3
یوم آزادی کی تقریبات زیادہ تر لوگوں نے ٹی وی، کمپیوٹر اور موبائل فون پر آن لائن دیکھیں۔ شام کے بعد اکثر شہروں میں آتش بازی بھی کی گئی لیکن اسے بھی زیادہ تر افراد نے ٹیلی وژن پر ہی دیکھا۔
4
صدر ٹرمپ اور خاتون اول نے قومی ترانہ سنا۔ اس دوران دونوں نے ترانے کے احترام میں اپنے دل پر ہاتھ رکھے ہوئے تھے۔