اسرائیل اور متحدہ عرب امارت کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے تاریخی معاہدے پر عمل درآمد کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کا ایک اعلیٰ سطحی وفد امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں موجود ہے۔ گزشتہ ماہ امریکی صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا تھا۔
اسرائیلی اور امریکی وفد امارات کے تاریخی دورے پر

1
وفد کے ارکان اسرائیل کے ایک کمرشل طیارے کے ذریعے پیر کو تل ابیب سے امارات پہنچے تھے۔ وفد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر، قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن، مشرقِ وسطیٰ کے لیے سفیر ایوی برکووٹز اور ایران کے لیے سفیر برین ہوک شامل ہیں۔

2
اسرائیل کے وفد کی قیادت قومی سلامتی کے مشیر میرن بین شببت کر رہے ہیں جو مختلف وزارتوں کے بھی سربراہ ہیں۔ متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل جیرڈ کشنر نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ اس دورے سے تاریخی سفر کا آغاز ہو گا۔

3
عرب دنیا کی سب سے بڑی معیشت امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے سلسلے میں گزشتہ 20 سال سے زیادہ عرصے کے دوران پہلی مرتبہ معاہدہ طے پایا ہے جس پر 13 اگست کو دستخط ہوئے تھے۔

4
تل ابیب سے ابوظہبی کے لیے جانے والے طیارے کے اگلے حصے پر عربی، انگریزی اور عبرانی زبانوں میں لفظ 'امن' تحریر ہے۔
فیس بک فورم