امریکہ کی قیادت میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی میں دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا جس میں 14 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری طرح شدت پسندوں کی پیش قدمی کی وجہ سے ہزاروں لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
دولت اسلامیہ کے اہداف پر تازہ حملے، لوگوں کی نقل مکانی

1
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی میں دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

2
نقل مکانی کرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ۔

3
حالیہ دنوں میں تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار شامی کرد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

4
نقل مکانی کر کے آنے والے افراد نے بتایا کہ شدت پسند دیہاتوں کو نذر آتش اور یرغمالیوں کو قتل کر رہے ہیں۔