رسائی کے لنکس

افغانستان: ’’بظاہر اندرونی حملے‘‘ میں ایک امریکی فوجی ہلاک


نیٹو نے کہا ہے کہ جنوبی افغانستان میں ’’بظاہر اندرونی حملے‘‘ کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک جب کہ دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

نیٹو نے ہفتے کے روز بتایا کہ دونوں زخمی فوجیوں کی صحت خطرے سے خالی بتائی جاتی ہے جنھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

نیٹو نے بتایا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

نیٹو کی قیادت والا ’رزلوٹ سپورٹ مشن‘ جنوری 2015ء سے افغانستان میں تعینات ہے، جہاں وہ افغان سکیورٹی افواج کو تربیت، مشاورت اور اعانت فراہم کر رہا ہے۔

سولہ ہزار پر مشتمل اس فوج میں 39 نیٹو ملکوں اور اتحادیوں کے فوجی شامل ہیں۔

ایک بیان میں طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہولناک حملہ ترین کوٹ کے فضائی اڈے پر ہوا، جو جنوبی صوبہٴ ارزگان کا دارالحکومت ہے۔

قاری یوسف احمدی نے یہ نہیں بتایا آیا حملہ آور کا تعلق کس باغی گروپ سے تھا۔

احمدی نے دعویٰ کیا کہ ایک ’’باضمیر‘‘ افغان فوجی نے ہتھیار ’’امریکی چڑھائی کرنے والوں‘‘ کی جانب پلٹا اور اُن کے چار فوجیوں کو ہلاک کیا۔ افغانستان میں باغیوں کے ترجمان اکثر ہلاکتوں کی تعداد بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں، جن سے نیٹو کی اطلاعات مطابقت نہیں رکھتیں۔

XS
SM
MD
LG