امریکہ میں ہر سال مئی کے آخری پیر کو ان فوجیوں کی یاد میں دن منانے کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے وطن کے دفاع اور آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔