کانگریس کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے سالانہ 'اسٹیٹ آف دی یونین' خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان کا ملک اپنے قائدانہ کردار اور فوجی طاقت کے ذریعے عراق اور شام میں داعش کی پیش قدمی کامیابی سے روک رہا ہے۔ انھوں نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ ان کی حکومت کو مشرقِ وسطیٰ میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف طاقت کے استعمال کی اجازت دے۔
صدر اوباما کا سالانہ 'اسٹیٹ آف دی یونین' خطاب
5
دہشت گردی کے متاثرین کی بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان سے لے کر فرانس تک دہشت گردی کے تمام متاثرین کے ساتھ ہے۔
6
منگل کی شام امریکی صدر براک اوباما نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے سالانہ 'اسٹیٹ آف دی یونین' خطاب کیا۔
7
صدر اوباما کے خطاب کو سننے کے لیے نائب صدر جو بائیڈن اور ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر جو بوئینر نے بھی شرکت کی۔
8
اوباما نے کہا کہ عراق اور شام میں امریکی قیادت میں اتحاد دولتِ اسلامیہ کی پیش قدمی روک رہا ہے۔