صدر نے اپنی انتخابی مہم ریاست فلوریڈا سے شروع کی ہے جسے 'سوئنگ اسٹیٹ' سمجھا جاتا ہے اور جس نے 2016ء کے صدارتی انتخاب میں صدر کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
امریکہ کی سیاست میں 'سوئنگ اسٹیٹس' ان ریاستوں کا کہا جاتا ہے جہاں دونوں بڑی جماعتوں کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہے اور صدارتی انتخاب میں کبھی وہاں سے ڈیموکریٹ تو کبھی ری پبلکنز کامیاب ہوتے ہیں۔ یہ ریاستیں امریکہ کے صدارتی انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہیں۔ انتخابی مبصرین کا کہنا ہے کہ فلوریڈا 'سوئنگ اسٹیٹس' میں سب سے بڑی ریاست ہے جس کے صدر کا انتخاب کرنے والے الیکٹورل کالج میں 29 ووٹ ہیں۔ ان کے بقول مستقبل کے صدر کے انتخاب میں بھی فلوریڈا کلیدی کردار ادا کرے گی اور یہی وجہ ہے کہ صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم کا آغاز یہاں سے کیا ہے۔