امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک اور ریپبلکنز جماعتوں کی طرف سے نامزدگی حاصل کرنے کے لیے ہفتے کو ہوئے مقابلوں میں ڈیموکریٹ ہلری کلنٹن اور ریبپلکن ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اپنے حریفوں پر سبقت برقرار رکھی ہے۔
صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے ٹرمپ اور ہلری کی سبقت برقرار

1
ڈیموکریٹک پارٹی نے ہفتےکو تین ریاستوں میں پرائمری یا کاکسز منعقد کیے جس میں ہلری کلنٹن نے لوزیانا کی ریاست میں کامیابی حاصل کر کے اپنی برتری برقرار رکھی۔

2
سینیٹر مارکو روبیو ان چاروں ریاستوں میں بھی بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے۔

3
سینیٹر ٹیڈ کروز کو دو ریاستوں میئن اور کنساس میں جیت ہوئی۔

4
ریپبلکنز جماعت کی طرف سے اب تک ہوئے مقابلوں میں ٹرمپ کو مجموعی طور پر 378 ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔