ارب پتی کاروباری شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے منگل کو شمال مشرقی امریکی ریاست نیویارک میں ہونے والے پرائمری صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کی طرف سے صدارتی امیدوار کی حتمی نامزدگی کے لیے اپنی اپنی پوزیشنز کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔
ہلری اور ٹرمپ کی نیویارک میں کامیابی

1
امریکہ میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے ڈیموکریٹ اور رپبلکن جماعتوں کے پرائمری انتخابات میں منگل کو نیویارک میں ووٹ ڈالے گئے۔

2
ریاست نیویارک میں تمام امیدواروں نے بہت جوش و خروش سے انتخابی مہم چلائی۔

3
امریکی ریاست نیویارک میں ہونے والے پرائمری صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ہلری کلنٹن نے کامیابی حاصل کر لی۔

4
ڈیموکریٹ ہلری کلنٹن نے 57 فیصد اور ان کے حریف ورمونٹ سے سینیٹر برنی سینڈرز نے 42 فیصد ووٹ حاصل کیے۔