رسائی کے لنکس

'اندرونی حملے' میں ایک امریکی فوجی ہلاک، دوسرا زخمی


فائل
فائل

کابل میں امریکی فوج کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بظاہر ''اپنے واقف کار کی جانب سے حملے'' میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔

'رزولوٹ سپورٹ' کی خاتون ترجمان، سارجنٹ فرسٹ کلاس ڈیبرا رچرڈسن نے ہفتے کے روز بیان میں کہا ہے کہ حملے میں ایک اور امریکی فوجی زخمی ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور افغان سکیورٹی فورسز کا فرد تھا اور ابتدائی اطلاعات کے سے پتا چلتا ہے کہ دوسرے افغان فوجیوں نے حملہ آور کو فوری طور پر فائر کرکے ہلاک کر دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ طبی امداد کے لیے دونوں امریکی فوجیوں کو بگرام ایئرفیلڈ پہنچایا گیا، جہاں ایک فوجی کا علاج جاری ہے، اور وہ صحتیاب ہو رہا ہے۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

رچرڈسن نے کہا کہ ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت تب تک ظاہر نہیں کی جائے گی، جب تک اُن کے لواحقین کو مطلع نہ کیا جائے۔

XS
SM
MD
LG