رسائی کے لنکس

logo-print

سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا


خواتین کے سنگل مقابلوں میں سرینا ولیمز نے پانچواں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اور 17 ویں مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹلز کو اپنے نام کیا۔

ٹینس کی عالمی نمبر ایک امریکہ کی کھلاڑی سرینا ولیمز نے بیلاروس سے تعلق رکھنے والی وکٹوریا ازارینکا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

نیویارک میں کھیلے جانے والے خواتین کے سنگل اس فائنل میچ میں سرینا ولیمز نے بیلاروس کی ازارینکا کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دی۔

امریکی کھلاڑی سرینا نے پہلا سیٹ 5-7 سے جیت کر برتری حاصل کی تھی۔

دوسرے سیٹ میں ازارینکا نے اچھا کھیل پیش کیا اور 6-7 سے کامیابی حاصل کی اور مقابلہ ایک ایک سیٹ سے برابر کر دیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں سرینا نے عمدہ کارکردگی کا کھیل پیش کیا اور 1-6 سے ازارینکا کو ہرایا۔

خواتین کے سنگل مقابلوں میں سرینا ولیمز نے پانچویں مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر 17 ویں مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹلز کو اپنے نام کیا۔

اتوار کو کھیلا گیا یہ میچ دو گھنٹے 45 منٹ تک جاری رہا۔
XS
SM
MD
LG