امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں گزشتہ ایک سو سال میں آنے والے سب سے بدترین سیلاب کے باعث 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور ریاست کے گورنر ارل رے ٹومبلن نے کہا ہے کہ شدید طوفان اور سیلاب نے ریاست بھر میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔
مغربی ورجینیا میں سیلاب سے تباہی

1
ہزاروں افراد اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔

2
محکمہ موسمیات کے مطابق چھوٹے علاقوں میں آنے والے متعدد طوفان ان بارشوں اور پھر سیلاب کا باعث بنے اور ایسا ہی موسمیاتی نظام وسط مغربی علاقے میں بھی بگولوں کا سبب بنا۔

3
مغربی ورجینیا کے نیشنل گارڈ کا محکمہ لوگوں کی امداد کے لیے تمام ممکنہ اقدام کر رہا ہے۔

4
لگ بھگ 200 اہلکار آٹھ کاؤنٹیز میں مقامی امدادی کارکنوں کو معاونت فراہم کر رہے ہیں جب کہ 17 مختلف مقامات پر عارضی پناہ گاہیں بھی قائم کی گئی ہیں۔