رسائی کے لنکس

اترپردیش میں 15 سرکاری تعطیلات ختم کرنے کا اعلان


بھارت کی ریاست اتردپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ (فائل فوٹو)
بھارت کی ریاست اتردپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ (فائل فوٹو)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت ریاست اتر پردیش میں سالانہ 42 چھٹیاں ہیں، جن میں سے 17 اہم شخصیات کے اعزاز میں دی جاتی ہیں۔

بھارت کی ریاست اتردپردیش میں حکمران جماعت ’بی جے پی‘ سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ نے 15 سرکاری تعطیلات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاست میں جو سرکاری تعطیلات ختم کی گئی اُن میں مسلمانوں کے لیے اہم مذہبی اعتبار سے اہم دنوں پیغمبر اسلام کے یوم ولادت ’عید میلاد النبی‘ اور جمعتہ الوداع کے علاوہ ہندوؤں کے لیے ایک ہم دن مہارشی بالمیکی جینتی جیسے مواقع پر دی جانے والی چھٹیاں شامل ہیں۔

اس بارے میں اعلان اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دفتر ٹوئیٹر پر قائم سرکاری اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت ریاست اتر پردیش میں سالانہ 42 چھٹیاں ہیں، جن میں سے 17 اہم شخصیات کے اعزاز میں دی جاتی ہیں۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق اسی سال سے ہو گا۔

اترپردیش ریاست کے مطابق تعطیلات تو ختم کر دی گئی ہیں لیکن ’عظیم شخصیات‘ کے یوم پیدائش کے موقع پر اُن کے بارے میں تعلیمی اداروں میں کم از کم ایک گھنٹے کی خصوصی نشست کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اُن شخصیات کی تعلیمات کے بارے میں نوجوان نسل کو بتایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جن دیگر اہم مواقع پر دی جانے والی چھٹیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا، اُن میں چندر شیکھر، چودھری چرن سنگھ کے علاوہ صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے یوم پیدائش پر دی جانے والی تعطیلات شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG