دنیا بھر میں آج ویلنٹائن ڈے منایا جا رہا ہے جس کا مقصد محبت کا اظہار کرنا ہے۔ ہر سال 14 فروری کو یہ دن منایا جاتا ہے۔ نوجوان اس دن کو بہت زیادہ اہتمام کے ساتھ مناتے ہیں۔
ویلنٹائن ڈے: اظہارِ محبت کا عالمی دن

1
بیشتر ممالک کے نوجوان جوڑے اس دن شادی کے بندھن میں بندھتے ہیں تو دوسری طرف پیار کرنے والے ایک دوسرے سے پھولوں اور تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں۔

2
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح تھائی لینڈ کے نوجوانوں میں بھی اس دن کو نہایت اہتمام سے منایا جاتا ہے۔ دارالحکومت بینکاک میں ایک جگہ ایسی بھی ہے جسے 'ڈسٹرکٹ آف لو' کہا جاتا ہے۔ یہاں ویلنٹائن ڈے پر خواتین مختلف طریقوں سے اظہار محبت کرتی نظر آتی ہیں۔

3
عراق کے شہر موصل میں ویلنٹائن ڈے کی تقریبات ایک رات قبل ہی شروع ہو جاتی ہیں۔ اس موقع پر شاپنگ مالز لال غباروں اور پھولوں سے سجائے جاتے ہیں۔

4
بینکاک میں مختلف ریستورانوں کے ملازمین ویلنٹائن کے موقع پر آنے والے جوڑوں کا مختلف انداز میں استقبال کرتے ہیں۔ کوئی نقلی پر لگا کر پری بنتا ہے اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہے تو کوئی اس کے لیے دیگر منفرد انداز اپناتا ہے۔