نیوز بلیٹن 2021-23-11
امریکہ نے افغانستان میں داعش کے دھڑے کے خلاف اقدام کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد گروہ کے چوٹی کے اہلکاروں اور مبینہ طور پر مالی معاونت فراہم کرنے والوں پر پابندی عائد کرنا ہے؛ افغانستان میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے 18 علاقائی اور صوبائی اسپتالوں اور ان میں کام کرنے والے عملے کے پانچ ہزار ایک سو ارکان کی مدد کرنا شروع کر دی ہے؛ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ مشتبہ عسکریت پسندوں کو بغیر مقدمہ چلائے جبری طور پر لاپتا کرنا بند کریں؛ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک جنوب مشرقی ایشیاء پر حاوی ہونے یا اپنے چھوٹے پڑوسی ملکوں کے خلاف جارحانہ رویہ نہیں رکھتا۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
مزید ویڈیوز
-
مارچ 14, 2025ایف ایم ریڈیو نیوز بلیٹن: شام 7 بجے
-
مارچ 14, 2025ایف ایم ریڈیو نیوز بلیٹن: شام 6 بجے
-
مارچ 14, 2025ایف ایم ریڈیو نیوز بلیٹن: شام 5 بجے
-
مارچ 13, 2025ایف ایم ریڈیو نیوز بلیٹن: شام 7 بجے
-
مارچ 13, 2025ایف ایم ریڈیو نیوز بلیٹن: شام 6 بجے
-
مارچ 13, 2025ایف ایم ریڈیو نیوز بلیٹن: شام 5 بجے