نیوز بلیٹن 2021-17-11
شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر خارجہ نے امریکی کانگریس کے نام ایک کھلے خط میں امریکہ سے افغانستان میں انسانی اور معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے ذمہ دارانہ اقدامات درخواست کی ہے ؛ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے منگل کو نئی دہلی میں بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور سیکرٹری خارجہ ہرش شرنگلا سے ملاقات میں افغانستان کی صورت حال اور مشترکہ مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا؛ پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق متنازع ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا ہے اور بھارت نے بدھ سے کرتار پور رہداری کھول دی ہے جو کرونا وبا کی وجہ سے مارچ 2020 میں بند کر دی گئی تھی۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔
مزید ویڈیوز
-
فروری 06, 2025
ایف ایم ریڈیو نیوز بلیٹن: شام 7 بجے
-
فروری 06, 2025
ایف ایم ریڈیو نیوز بلیٹن: شام 6 بجے
-
فروری 06, 2025
ایف ایم ریڈیو نیوز بلیٹن: شام 5 بجے
-
فروری 05, 2025
ایف ایم ریڈیو نیوز بلیٹن: شام 7 بجے
-
فروری 05, 2025
ایف ایم ریڈیو نیوز بلیٹن: شام 6 بجے
-
فروری 05, 2025
ایف ایم ریڈیو نیوز بلیٹن: شام 5 بجے