فلپائن میں آتش فشاں سے راکھ کے اخراج کے سبب صورت حال سنگین ہو گئی ہے۔ زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جو کسی نہ کسی طرح سے اس سے متاثر نہ ہوا ہو۔ متعدد شہروں میں راکھ ہی راکھ چھائی ہوئی ہے۔
فلپائن میں آتش فشاں سے راکھ کا اخراج جاری
5
فلپائن میں تال نامی آتش فشاں پہاڑ سے پچھلے ہفتے راکھ نکلنا شروع ہوئی تھی جس کے سبب لاتعداد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔
6
آتش فشاں کی راکھ سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو بسوں، ٹرکوں اور ٹریکٹر ٹرالی سے منتقل کیا گیا۔
7
راکھ نے مکانات، دفاتر، سڑکوں اور میدانوں کو اس بری طرح اپنی لیپٹ میں لے لیا ہے کہ سارے شہر کا رنگ ہی بدل گیا ہے۔ علاقے ویران ہیں اور نظام زندگی تھم سا گیا ہے۔
8
آتش فشاں سے 13 جنوری کو پر راکھ نکلنا شروع ہوئی تھی۔ دھویں اور راکھ کے بادل بعض افراد کے لیے حیرت کا سبب بنے اور انہوں نے شوق سے اس کا نظارہ کیا لیکن بعد میں پیش آنے والے مسائل سے انہیں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔