رسائی کے لنکس

اسپین: آتش فشاں پھٹنے سے کئی دیہات تباہ

اسپین کے کنیری آئی لینڈز پر اتوار کی شام آتش فشاں کے پھٹنے سے کئی دیہات کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام نے متاثرہ چار دیہات سے پانچ ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ کمبرے ویئخا نامی اس آتش فشاں سے اتوار کی شام پہلے راکھ اور دھوئیں کے بادل اٹھنا شروع ہوئے جس کے بعد لاوے کا اخراج ہوا جو پھیلتا ہوا قریبی دیہات تک پہنچ گیا۔ ​میئر سرگوئے روڈریگوز کے مطابق 15 میٹر تک بلند ہونے والے لاوے نے ایل پاسو گاؤں کے ایک درجن سے زائد گھروں اور اس سے متصل سڑکوں کو صفحۂ ہستی سے مٹا دیا ہے۔ لاوا لاس لینوس دی آریدانے کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ کنیری آئی لینڈز کئی چھوٹے بڑے جزیروں کا مجموعہ ہے جہاں لاکھوں سیاح آتے ہیں۔ ​

XS
SM
MD
LG