رسائی کے لنکس

سنہ 2015 تاریخ کا گرم ترین سال


اٹلی
اٹلی

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ 1880ء سے لیکر آج تک 2015ء میں درجہٴ حرارت 136 برس میں سب سے زیادہ تھا، جو فضا میں میتھین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں اضافے کے نتیجے میں دیکھنے میں آیا

امریکی ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ سال 2015ء تاریخ کا ریکارڈ گرم ترین سال تھا۔

امریکی موسمیاتی اور خلائی اداروں کا کہنا ہے کہ 1880ء سے لیکر آج تک 2015ء میں درجہٴ حرارت 136 برس میں سب سے زیادہ تھا، جو فضا میں میتھین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں اضافے کے نتیجے میں دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکہ کی قومی بحری و فضائی موسمیاتی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2015ء میں اوسط درجہ حرارت 14.79 ڈگری سیلشئس رہا جو بیسویں صدی کے اوسط درجہ حرارت سے 0.9 درجے سیلشئس زیادہ تھا؛ اور 2014ء کے گزشتہ ریکارڈ سے ا0.16 ڈگری بلند ہے۔

گزشتہ گیارہ برسوں میں یہ چوتھی بار ہوا کہ درجہ حرارت کا ریکارڈ قائم ہوا۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق، کرہٴ ارض پر زمین اور سطح سمندر دونوں مقامات کی تباہی بیسویں صدی سے کہیں زیادہ دیکھنے میں آئی۔

XS
SM
MD
LG