واشنگٹن — امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں پیر کو بحریہ کے ہیڈ کوارٹر کے احاطے میں فائرنگ سے کم از کم 13 افراد کے ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی جوابی فائرنگ سے مبینہ حملہ آور بھی مارا گیا ہے جس کی شناخت 34 سالہ ارون ایلکسس کے نام سے ہوئی ہے۔