رسائی کے لنکس

موسمیاتی تبدیلی، امریکی لائحہ عمل کا اعلان


اِن تجاویز میں وہ متعدد منصوبے بھی شامل ہیں، جِن پر پہلے ہی عمل درآمد جاری ہے، جن میں موٹر گاڑیوں اور ٹرکوں کے لیے ایندھن کے استعمال میں اعلیٰ معیار متعارف کرانا، عمارات اور مشینری کے لیے بہتر گارگزاری دکھانے والی توانائی کا استعمال، اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کے عملی اقدامات شامل ہیں

کاربن گیس کےاخراج میں کمی لانے کےلیے، وائٹ ہاؤس نے امریکہ کے آئندہ دہائی کے لائحہ عمل پر مبنی صدر اوباما کی تجاویز کا منگل کو باضابطہ اعلان کیا۔

اِن تجاویز میں وہ متعدد منصوبے بھی شامل ہیں، جِن پر پہلے ہی عمل درآمد جاری ہے، جن میں موٹر گاڑیوں اور ٹرکوں کے لیے ایندھن کے استعمال میں اعلیٰ معیار متعارف کرانا، عمارات اور مشینری کے لیے بہتر گارگزاری دکھانے والی توانائی کا استعمال، اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کے عملی اقدامات شامل ہیں۔

انٹرنیٹ پر شائع ہونے والی ایک پوسٹ میں، وائٹ ہاؤس نے اُن قوائد و ضوابط کی نشاندہی کی ہے جن کی مدد سے تیل کی صنعت اور بجلی پیدا کرنے والی تنصیبات سے کاربن کی آلودگی کے اخراج کو کم کیا جائےگا۔

یہ منصوبہ پیش کرنے سے قبل، مسٹر اوباما نے گذشتہ نومبر میں اپنے دورہٴبیجنگ کے دوران یہ عہد کیا تھا کہ ماحول کے درجہ حرارت میں اضافے کا باعث بننے والی آلودگی کو 2005ء کے مقابلے میں 2025ء تک 26 سے 28 فی صد تک کمی لائی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG