امریکہ کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ 'وائٹ ہاؤس' میں واقع تاریخی 'روز گارڈن' میں گزشتہ تین ہفتوں سے آرائشی کام جاری تھا جس کی وجہ سے گارڈن بند تھا۔ تاہم اب یہ گارڈن کھول دیا گیا ہے۔ یہ گارڈن 1962 میں سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے دورِ حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا۔
وائٹ ہاؤس کا روز گارڈن دوبارہ کھل گیا

1
امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے سرکاری طور پر 'روز گارڈن' دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو مختلف صحافیوں کو 'روز گارڈن' کا دورہ کرایا گیا۔

2
خاتونِ اول نے کہا کہ روز گارڈن میں کی جانے والی تبدیلیوں میں تعمیرات اور باغبانی کے ماہرین کے علاوہ ڈیزائن اور تاریخی مقامات کی حفاظت کرنے والے ماہرین بھی شامل تھے۔

3
اب 'روز گارڈن' میں نئے پھول لگائے گئے ہیں اور راہ داریوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس مقام پر معذور افراد کی آمدورفت کے لیے سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

4
وائٹ ہاؤس اوول آفس کے قریب واقع ہے۔ خاتون اول لیڈی میلانیا منگل کو اسی مقام سے ری پبلکن نیشنل کنونشن سے خطاب کریں گی۔