گولڈن گلوب 2023 کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل کو کیلی فورنیا کے بیولی ہلٹن ہوٹل میں 80 ویں گولڈن گلوبز کی تقریب منعقد ہوئی جہاں بہترین ہدایت کار، فلم ساز اور فن کاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ شو کی میزبانی امریکی کامیڈین جیریڈ کارمائیکل نے کی جب کہ اسے امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک 'این بی سی' اور پی کاک چینل نے براہِ راست نشر کیا۔
گولڈن گلوبز 2023 کی تصویری جھلکیاں
5
امریکی اداکار ایڈی مرفی کو گولڈن گلوب کے معتبر 'سیسل بی ڈمل' ایوارڈ سے نوازا گیا۔
6
اداکار پال والٹر کو ٹیلی ویژن لمیٹڈ سیریز میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔
7
بہترین معاون اداکارہ ٹیلی ویژن لمیٹڈ سیریز کا ایوارڈ جینیفر کولج کے نام رہا۔
8
بہترین اینی میٹڈ فلم 'گیئر مو ڈیل ٹورو' قرار پائی۔