سردیوں کی آمد سے قبل ہی اس موسم کی سوغات مونگ پھلی کی مانگ بھی بڑھ جاتی ہے۔ پاکستان کے صوبوں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سنگم میں واقع شہر اٹک میں کاشت ہونے والی مونگ پھلی اپنے منفرد ذائقے کے باعث ملک بھر میں پسند کی جاتی ہے۔
'اٹک کی مونگ پھلی ملک بھر میں مشہور ہے'
5
بعدازاں کسان کچی مونگ پھلی کو تھیلوں میں بھر کر منڈی یا بھنائی کے مراکز تک پہنچاتے ہیں
6
چنائی کے بعد خالی کھیت میں مونگ پھلی کے کچھ دانے بچ جاتے ہیں جو مقامی خواتین چن لیتی ہیں
7
زبیدہ بھی بچ جانے والی مونگ پھلی کے دانیں چنتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ روزانہ تین سے چار کلو دانے جمع ہو جاتے ہیں جو 100 روپے فی کلو فروخت ہوتے ہیں
8
چنائی کے بعد مونگ پھلی کی بھنائی کی جاتی ہے۔ عمران خان اس کام سے منسلک ہیں۔ ان کے بقول وہ 20 روپے فی کلو وصول کرتے ہیں