عالمی یومِ خواتین پر پیر کو جہاں دنیا بھر میں ریلیاں، احتجاج اور مختلف تقاریب منعقد کی گئیں وہیں مزدوری پیشہ سینکڑوں خواتین اس دن کے خود سے انتساب سے قطع نظر اپنا گھر چلانے کے لیے روزگار کمانے میں مصروف رہیں۔ دیکھیے یومِ خواتین کی کچھ تصویری جھلکیاں اس گیلری میں۔
عالمی یومِ خواتین: کہیں احتجاجی ریلیاں، کہیں روزگار کی تلاش

1
پاکستان کے مختلف شہروں میں یومِ خواتین پر ایک طرف 'عورت مارچ' نکالے گئے تو دوسری جانب کچھ مذہبی حلقوں نے اس روز کو یومِ حیا کے طور پر بھی منایا۔ کراچی میں جماعتِ اسلامی کی خواتین کارکنان نے بھی ایک مارچ نکالا۔

2
عالمی یومِ خواتین پر بھارت کے شہر امرتسر میں مزدور خواتین اینٹوں کے ایک بھٹے پر مزدوری کرتی رہیں۔

3
بھارت میں سیکڑوں خواتین روزگار کمانے کے لیے اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتی ہیں۔

4
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے متصل ریاست ہریانہ کی سرحد پر خواتین کاشت کاروں نے عالمی یومِ خواتین کے دن متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسان کئی ہفتوں سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
فیس بک فورم