عالمی یومِ خواتین پر پیر کو جہاں دنیا بھر میں ریلیاں، احتجاج اور مختلف تقاریب منعقد کی گئیں وہیں مزدوری پیشہ سینکڑوں خواتین اس دن کے خود سے انتساب سے قطع نظر اپنا گھر چلانے کے لیے روزگار کمانے میں مصروف رہیں۔ دیکھیے یومِ خواتین کی کچھ تصویری جھلکیاں اس گیلری میں۔
عالمی یومِ خواتین: کہیں احتجاجی ریلیاں، کہیں روزگار کی تلاش
5
غزہ میں فلسطینی خواتین نے بھی عورتوں کے دن کی مناسبت سے ریلی نکالی۔
6
کمبوڈیا کے دارالحکومت میں ایک مزدور خاتون سامان گاڑی میں لاد کر سڑک سے گزر رہی ہیں۔
7
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سرکاری کاروباری اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں کی یونین کے کارکنان نے زچگی کے دوران خواتین ورکرز کے حقوق کے لیے مارچ کیا۔
8
غزہ میں فلسطینی فیڈریشن برائے کھیل و ثقافت نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں۔