عالمی یومِ خواتین پر پیر کو جہاں دنیا بھر میں ریلیاں، احتجاج اور مختلف تقاریب منعقد کی گئیں وہیں مزدوری پیشہ سینکڑوں خواتین اس دن کے خود سے انتساب سے قطع نظر اپنا گھر چلانے کے لیے روزگار کمانے میں مصروف رہیں۔ دیکھیے یومِ خواتین کی کچھ تصویری جھلکیاں اس گیلری میں۔
عالمی یومِ خواتین: کہیں احتجاجی ریلیاں، کہیں روزگار کی تلاش
9
عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نکالی گئی ریلی کی ایک جھلک۔
10
انڈونیشیا میں بھی خواتین نے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ کچھ مقامات پر خواتین نے ریلیاں نکالیں جب کہ مزدوری کرنے والی خواتین 'ویمن ڈے' سے بے نیاز روزی کمانے میں مصروف رہیں۔
11
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرتی خواتین۔
12
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں عورتوں کا عالمی دن منانے والی خواتین وزارتِ انصاف کے دفتر کے باہر جمع ہوئیں۔ خواتین نے مختلف پوسٹرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔