اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے 20 جون کو مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے دو کروڑ 10 لاکھ پناہ گزینوں کا تعلق تین ممالک شام، افغانستان اور صومالیہ سے ہے۔
پناہ گزینوں کا عالمی دن

1
بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق افغانستان میں گزشتہ تین سالوں کے دوران تشدد کے واقعات کے باعث 12 لاکھ سے زائد افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

2
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے دو کروڑ 10 لاکھ پناہ گزینوں کا تعلق تین ممالک شام، افغانستان اور صومالیہ سے ہے۔

3
گزشتہ سال جبراً بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد چھ کروڑ 53 لاکھ تھی جو 2014 میں بے گھر افراد کی تعداد سے پچاس لاکھ زیادہ ہے۔

4
اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرینڈی نے کہا کہ جنگ اور ظلم و ستم کی وجہ سے ہر ایک منٹ میں 24 افراد بے گھر ہو رہے ہیں۔