یوں تو کرونا کی عالمگیر وبا کی وجہ سے سال 2020 دنیا کے لیے مشکل سال ثابت ہوا اور کئی ممالک میں سال بھر جزوی یا مکمل لاک ڈاؤن کیا جاتا رہا۔ لیکن اس کے باوجود لوگوں نے اس دوران میسر آنے والے تفریح کے مواقع سے بھرپور استفادہ کیا۔ اس حوالے سے سال بھر کے البم سے کچھ منتخب تصاویر دیکھیے اس پکچر گیلری میں
سال 2020 کی کچھ دلچسپ تصاویر
9
ویتنام میں 92 سالہ شخص اپنے 16 فٹ لمبے بالوں کی تصویر بنوانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے 80 سال سے اپنے بال نہیں کٹوائے۔
10
اٹلی کے ساحلوں میں سیکیورٹی پر مامور خواتین تربیت یافتہ کتوں کے ہمراہ ایک ٹریننگ سیشن میں شریک ہیں۔
11
میکسیکو میں سراپا احتجاج ٹیکسی ڈرائیورز کا منفرد احتجاج، ایک شخص نے اسپائیڈر مین کا رُوپ دھار رکھا ہے۔
12
روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک پارک میں کتا اسکیٹ بورڈ پر اٹھکیلیاں کرنے میں مصروف ہے۔