یوں تو کرونا کی عالمگیر وبا کی وجہ سے سال 2020 دنیا کے لیے مشکل سال ثابت ہوا اور کئی ممالک میں سال بھر جزوی یا مکمل لاک ڈاؤن کیا جاتا رہا۔ لیکن اس کے باوجود لوگوں نے اس دوران میسر آنے والے تفریح کے مواقع سے بھرپور استفادہ کیا۔ اس حوالے سے سال بھر کے البم سے کچھ منتخب تصاویر دیکھیے اس پکچر گیلری میں
سال 2020 کی کچھ دلچسپ تصاویر
1
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں لوگ روحانی پاکیزگی اورخوش بختی کے لیے سالانہ میلے میں ٹھنڈے پانی سے نہا کر نئے سال کا جشن منانے میں مصروف ہیں۔ یہ روایت کئی سال سے چلی آ رہی ہے۔
2
جاپان کے اوکایاما ٹیمپل میں لنگوٹ پہنے لوگ لکڑی کی چھڑی پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پادری کی جانب سے پھینکی گئی چھڑی کو پکڑنے والا سال کا خوش قسمت آدمی تصور ہوتا ہے۔
3
مصر کی وادیٔ اسوان میں دریائے نیل کے مغربی کنارے میں ایک شخص اپنے گھر کے سامنے اونٹ سے اٹھکیلیاں کرنے میں مصروف ہے۔
4
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہندو عقائد کے مطابق موت کے دیوتا یمراج کا روپ دھارے ایک شخص لوگوں کو کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کی تلقین کر رہا ہے۔