رسائی کے لنکس

logo-print

انٹرنیشنل ریڈ کراس نے یمن سے اپنے 71 کارکن واپس بلا لیے


انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی نے تشدد کی صورت حال اور دھمکیوں کے باعث یمن سے اپنے 71 کارکن واپس بلا لیے ہیں۔

ریڈ کراس کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری امدادی کارروائیوں کا راستہ روک دیا گیا ہے اور حالیہ ہفتوں میں ہمارے کارکنوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں اور انہیں براہ راست ہدف بنایا گیا ہے۔ اور اس تنازع میں ہماری تنظیم کو یرغمال بنانے کی کوشش بھی ہوئی ہے۔

ریڈ کراس کی ترجمان میری کلیئر فیگالی نے کہا ہے کہ یمن میں ہمارے 450 کارکن بدستور اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔ کارکنوں کو جزوی طور پر نکالے جانے سے ہماری پانی اور خوراک کی امدادی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔

اپریل میں ایک نامعلوم مسلح شخص نے تیز کے علاقے انٹرنیشنل ریڈ کراس کے لبنانی نسل کے ایک کارکن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت مزید خطرات مول نہیں لے سکتا جب کہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ انسانی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے والا عملہ بدستور یمن میں رہے گا۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG