رسائی کے لنکس

یمن: حملے میں عدن کے گورنر چھ محافظوں سمیت ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام اس دھماکے کی صحیح وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں لیکن بعض اطلاعات کے مطابق قافلے پر دستی بم سے حملہ کیا۔

یمن کے ایک سکیورٹی عہدیدار کے مطابق عدن کے گورنر اپنے چھ محافظوں سمیت ایک حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی خبررساں ادارے 'اے پی' نے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ گورنر غفار محمد سعد اتوار کی صبح اپنے دفتر جا رہے تھے کہ جنوبی ساحلی شہر کے رم بود کے علاقے میں ان کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

حکام اس دھماکے کی صحیح وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں لیکن بعض اطلاعات کے مطابق قافلے پر دستی بم سے حملہ کیا۔

رواں سال کچھ عرصہ پہلے حکومت نواز فورسز نے سعودی قیادت میں اتحاد کی مدد سے حوثی باغیوں کو عدن سے باہر دھکیل دیا تھا۔

گزشتہ سال ستمبر میں شیعہ حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد وہ مزید پیش قدمی کرتے ہوئے دیگر علاقوں پر قابض ہو گئے۔

اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق یمن میں جاری تنازع کے باعث اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG