دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یومِ عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس حوالے سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے گئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ متعدد شہروں میں عارضی طور پر موبائل سروس بند کی گئی جب کہ کئی شہروں میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی بھی لگائی گئی۔
سخت سیکیورٹی میں عاشور کے جلوس

1
لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس اندرون لاہور میں قائم نثار حویلی سے برآمد ہوا۔

2
اسلام آباد میں عاشور کے جلوس میں شریک افراد نے کرونا وائرس کے باعث کسی حد تک احتیاطی تدابیر پر عمل کیا۔

3
ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی عاشور کے جلوس کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

4
جلوسوں میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔