رسائی کے لنکس

پاکستانی نوجوانوں کی انگریزی سیکھنے میں دلچسپی


امریکی معاونت سے چلنے والا دنیا کا سب سے بڑا ’انگلش ایکسس مائیکرو اسکالر شپ پروگرام‘ 2009ء سے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی جاری ہے۔

پاکستان میں امریکی معاونت سے جہاں مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے وہیں تعلیم کے شعبے میں بھی بین الاقوامی ترقی کے امریکی ادارے ’یو ایس ایڈ‘ کی معاونت سے کئی سرگرمیاں جاری ہیں۔

انگریزی زبان کی تعلیم کے فروغ کے لیے یو ایس ایڈ کے تحت " انگلش ایکسس مائیکرو اسکالر شپ" پروگرام بھی جاری ہے۔

" انگلش ایکسس مائیکرو اسکالر شپ" کے تحت اسکالر شپ لینے والے طلبا کو امریکہ بھی لے جایا جاتا ہے۔ پروگرام کے تحت آئندہ ہفتے اسکالر شپ حاصل کرنے والے 25 طالبعلم اور 25اساتذہ امریکہ روانہ ہوں گے۔

ان نوجوانوں کا تعلق کراچی اور حیدرآباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے ہے۔

نوجوان طالب علموں اور اساتذہ کو امریکی دورے سے قبل بریفنگ کے لیے کراچی میں قونصل جنرل مائیکل ڈاڈمین سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔

مائیکل ڈاڈمین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ " انگریزی زبان دنیا بھر میں کاروبار اور تعلیم کی مشترکہ زبان بن چکی ہے۔ ہم یہاں پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا انگلش ایکسیس پروگرام چلا رہے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے یہ مہارتیں کس طرح اہمیت کی حامل ہیں۔‘‘

انگلش ایکسیس پروگرام کی طالبہ اقراء کہتی ہیں کہ "ایکسیس پروگرام کا وظیفہ حاصل کرنے سے قبل میں اعتماد سے انگریزی نہیں بول سکتی تھی لیکن اب میں انگریزی بولنے کے قابل ہو گئی ہوں۔ہم کلاس میں بہت سی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں"

امریکی معاونت سے چلنے والا دنیا کا سب سے بڑا انگلش ایکسس مائیکرو اسکالر شپ پروگرام سال 2009 سے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی جاری ہے جس کے تحت غیر مراعات یافتہ پس منظر رکھنے والے 14 سے 18سال کے نوجوان طالبعلم تدریسی سرگرمیوں میں شرکت کر کے انگریزی زبان سیکھتے ہیں جو ان کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

اس پروگرام سے اب تک دنیا بھر کے95ہزار نوجوان مستفید ہوچکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG