رسائی کے لنکس

پاکستان کو ملالہ پر فخر ہے: ضیاء الدین یوسف زئی


دنیا پاکستان کو ملالہ کی وجہ سے جانتی ہے، ضیاء الدین یوسف زئی
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:11 0:00

ملالہ یوسف زئی کے والد کا کہنا ہے کہ پورا پاکستان ان کی بیٹی پر فخر کرتا ہے، جب کہ صرف چند لوگ ملالہ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سرگرم نوجوان پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کے والد نے کہا ہے کہ ایک دنیا پاکستان کو ملالہ کی وجہ سے جانتی ہے جو ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

منگل کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں 'وائس آف امریکہ' سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاء الدین یوسف زئی نے امن کے 'نوبیل ایوارڈ' کے لیے ملالہ کے انتخاب کو پاکستان کے لیے ٹھنڈی ہوا کا ایک جھونکا قرار دیا، جس سے، ان کے بقول، ’پاکستان کی بچیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی‘۔

ضیاء الدین یوسف زئی نے کہا کہ پورا پاکستان ملالہ پر فخر کرتا ہے اور صرف چند ہی لوگ ملالہ کی مخالفت کر رہے ہیں، جس کا انہیں حق حاصل ہے۔

​ضیاء الدین یوسف زئی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اوسلو پہنچے ہیں، جہاں بدھ کو منعقد ہونے والی ایک تقریب میں ملالہ کو 2014ء کا امن کا نوبیل انعام دیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG