مین: گرمی کے دِن صرف دو ہفتے

  • بہجت جیلانی
ریاست مین امریکہ کے بالائی حصے کے دائیں کونے میں واقع ہے اور یہاں گرمی محض ایک ہی ہفتے کے لئے آتی ہے۔ یہ کچھ مبالغہ ہو گیا دراصل گرمی کے دن کوئی دو ہفتوں پر مشتمل رہتے ہیں
امریکہ کی ریاست ’مین‘ کےبارے میں آج معلومات دینے سے پہلے آپ کو یہ بتا دوں کہ کئی سال پہلے مین میں امریکہ کے قومی فوک میوزک فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا تھا اور یہاں اردو سروس سے مجھے اس کی کوریج پر جانے کا موقع ملا تھا۔

اِس ریاست کے شہر بینگور کا تذکرہ ہے اور اس شہر کی خوبصورتی آج بھی میرے دل میں یاد بنی بیٹھی ہے اسلئے آج آپ کےلئےیہ سب بتاتے ہوئے ذاتی تجربہ بھی شامل رہے گا۔


آڈیو رپورٹ سننے کے لیے کلک کیجیئے:

Your browser doesn’t support HTML5

ریاست ’مین‘



یہ ریاست مین امریکہ کے بالائی حصے کے دائیں کونے میں واقع ہے اور یہاں گرمی محض ایک ہی ہفتے کے لئے آتی ہے۔ یہ کچھ مبالغہ ہوگیا دراصل گرمی کے دن کوئی دو ہفتوں پر مشتمل رہتے ہیں ۔خیر اب ایسا بھی نہیں یہ تو مین کے رہنے والوں کا مزاح ہے، دراصل مین میں بھی چاروں موسم موجود ہیں ۔

A lone lobster boad at the dock in Eastport in far-northern Maine. (Carol M. Highsmith)



ایک مختصر موسم خزاں کا لیکن بے حد خوبصورت۔ اگر چہ اتنا رنگین تو نہیں جتنا کہ نیو انگلینڈ ریاستوں میں ہوتا ہے جہاں میپل کی ڈنڈیاں کئی رنگوں میں ڈھل جاتی ہیں ۔ مین ریاست تقریباً سارا سال ہی ہری بھری رہتی ہے چاھے خزاں کا ٹھنڈا موسم ہو یا پھر یخ بستہ سردیا ں برف میں لپٹی ہوئی ۔پھر موسم آ جاتا ہے بہار کا جسے مین کے رہنے والے کیچڑ کا موسم قرار دیتے ہیں جہاں برف سے ڈھکی گلیاں بارش کا انتظار کرتی ہیں تاکہ برف کی سختی میں کچھ نرمی آ سکے۔

گرمی میں کوئی شدت نہیں ہوتی ۔ شاذ ہی درجہ حرارت بڑھتا ہے۔ مین میں گرمی کا موسم یوں کہ لیجیے دوسرے لوگوں کا موسم بہار ہوتا ہے۔جب زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت ساحلی علاقوں پر 27 تک رہتا ہے۔اسلئے سورج کی تپش میں کوئی زیادہ کاٹ نہیں ہو تی۔ ریاست کے پتھریلے ساحل پر کئی بیچز تو ہیں لیکن پانی تیز رفتار ہے اور یہاں درجہ حرارت صرف 16 ڈگری سیلسیس اسلئے جیکٹ کی ضرورت رہتی ہے۔

یہ ایک ایسا وقت ہے جب سیاح مین کے امن اور سکون میں دخل انداز ہوتے ہیں۔ وہ یہاں آتے ہیں اور یہاں کے لوبسٹر سے لطف اندوز ہوتے ہیں بڑے آوٴٹ لیٹ مال میں جاکر شاپنگ کرتے ہیں اورطلوع آفتاب یا غروب آفتاب کے وقت تصویریں بناتے ہیں۔

Bass Harbor Head lighthouse, built in 1858, on Maine’s rocky coast. (Carol M. Highsmith)



مین معلوم ہوتا ہے کہ اپنے ساحل کےساتھ ساتھ ھزاروں ان لیٹس کا مجموعہ ہے ۔ اگر اسکے ساحل کو ایک سیدھ میں رکھ کر دیکھا جائے تو یہ کیلے فورنیا کے ساحل سے بھی زیادہ لمبا ہے۔مین میں انتہائی خوبصورت اور دیدہ زیب بندرگاہیں بھی ہیں اور سیاح ان کی تصویریں بنانا بھی بے حد پسند کرتے ہیں۔

مین کے رہنے والے زیادہ باتیں نہیں کرتے ۔ کہتے ہیں کہ اگر مین کے رہنے والے آپ کی کسی بات کے جواب میں ہاں کہ دیں تو آپ خوش قسمت ہیں۔ اوریہاں ہم آپ کو ان کی کم گوئی کےبارے میں ایک مزے کا قصہ سناتے ہیں ۔

مین کے رہنے والے دو لوگ ایک پورچ میں بیٹھے ہیں اور دو گھنٹے میں دونوں نے ایک بھی لفظ نہیں بولا۔بالآخر ایک نے دور اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باب کیٹ ہے اور پھر خاموش بیٹھ گئے ۔ پانچ منٹ کے بعد دوسرے نے کہا۔ نہیں ۔ اور پندرہ منٹ کے بعد پہلے نے اٹھتے ہوئے کہا کہ اب میں چلتا ہون کیونکہ مجھے آرگیومنٹس اچھے نہیں لگتے۔