اس ہفتے کا شام

ترک سرحد کے قریب واقع قصبے راس العین پر فضائی حملے کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔

راس العین پر لڑاکا طیاروں کی بمباری کے بعد کا ایک منظر

حلب میں شدید لڑائیوں اور گولہ باری کے باعث صفائی کا نظام مفلوج ہوچکاہے۔ لوگ اپنا کورڑا کرکٹ ایک چوراہے میں پھینک رہے ہیں۔

صدر بشاالاسد کے وفادار فوجی حلب میں باغیوں کی نعشوں کے قریب کھڑے ہیں۔

سرحدی قصبے راس العین میں باغی فوجی مشین گنوں کے ساتھ اپنا دفاع کررہے ہیں۔

شام کا ایک خاندان پناہ کی تلاش میں سرحد عبور کرکے ترکی میں داخل ہورہاہے۔

حلب کے علاقے بوستان القصرکے ایک چوک میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر

شام کے گنجان آباد شہر حلب کے ایک سکول پر بمباری کے بعد بچے ایک گھر میں اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں

شام کے صوبے شانلی ارفہ کے راستے ترکی میں داخل ہونے کے بعد پناہ گزین خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔