پاکستان: سیکورٹی فورسز پر دو روز میں دو حملے

پاکستان  کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں پیر کی صبح ایک خودکش بم دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت کم از کم 13 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔

Des soldats nigériens au poste frontalier nigérian, à la frontière avec le Niger, près de Diffa

جب دھماکا ہوا تو اس وقت عینی شاہدین کے مطابق آر اے بازار کے علاقے میں خاصا رش تھا کیوں کہ لوگ اپنے دفاتر جب کہ طالب علم تعلیمی اداروں کو جا رہے تھے اور ہلاک و زخمی ہونے والوں میں طالب علم اور راہ گیر بھی شامل ہیں۔

راولپنڈی میں سپریٹنڈنٹ پولیس ہارون جوئیہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں بتایا کہ خودکش حملہ آور کے بعض اعضاء ملے ہیں جن کی بنیاد پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلٰی عہدیدار ساجد ظفر نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے جس جگہ دھماکا کیا وہاں لوگ اکٹھے کھڑے تھے۔

خودکش بم دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور میڈیا کے نمائندوں کو جائے وقوع پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکہ ایک عوامی مقام پر ہوا جس سے لوگوں کے گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان ’ٹی ٹی پی‘ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

 صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع بنوں میں اتوار کی صبح  سکیورٹی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی میں  بم دھماکے سے کم از کم 20  اہلکار ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے تھے۔