ہر دم رواں ہے زندگی

Your browser doesn’t support HTML5

وائس آف امریکہ کے پروگرام ہر دم رواں ہے زندگی میں آج ہمارے مہمان ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ شکاگو میںانٹیریر ڈیزائن اور ونڈو کورنگ انڈسٹری میںآگے بڑھتے ہوئے دو پاکستانی امریکیاعجاز گل اوران کی شریک حیات رضوانہ اعجاز گل۔  جنہوں نے بیس سال قبل پاکستان سے یہاں امریکہ  آکر اپنی زندگی کا نیا  خوشگوار سفر شروع کیا جو ان کی شادی شدہ زندگی کا ہی نہیں بلکہ کاروباری دنیا کا بھی ایک نیا خوشگوارسفر بن گیا ۔ اور  ایک خوبصورت اتفاق سے ایک خوبصورت موقع ملنے کے بعد اعجاز گل اور رضوانہ گل نے   شکاگو میں اپنے گھر کی بیسمینٹ سے پردوں اور ونڈو کورنگ کا جو  چھوٹا سا کاروبار شروع کیا تھا آج وہ  کاروبار  ونڈو کورنگ اور انٹیریر ڈیزاننگ کی دو کامیاب، انٹر نیشنل سطح کی  کاروباری کمپنیوں کی شکل اختیار کر چکا  ہے ۔