پشاور میں شدید بارش کے بعد تباہی

بارشوں سے تباہ حال ایک گھر کا منظر۔

صوبہ خیبر پختونخواہ کے مرکزی شہر پشاور اور اس سے ملحقہ دیگر اضلاع میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔

120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوا سے بجلی کے کھمبوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

درجنوں افراد منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے تھے۔

شدید طوفان کے باعث منہدم ہونے والا ایک گھر کا منظر۔

بارش اور تیز ہواؤں میں درختوں کے گرنے سے بجلی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

شاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی جس سے چارسدہ اور نوشہرہ کے اضلاع بھی بری طرح متاثر ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے اس طوفان کو ایک چھوٹے درجے کا ’ٹورنیڈو‘ یعنی بگولا طوفان قرار دیا ہے۔