ٹرمپ کا سینڈرز پر شکاگو ریلی سبوتاژ کرنے کا الزام

اوہائیو میں تقریر کے دوران سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے اچانک ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت گھیرے میں لے لیا جب ایک شخص نے جنگلہ پھلانگ کر سٹیج کی طرف بھاگنے کی کوشش کی۔

ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ شکاگو کے مظاہرین کو " ایک منصوبہ بندی کے تحت اکٹھا" کیا گیا اور ان کے بقول مظاہرین نے انہیں آئین میں دیے گئے آزادی اظہار کے حق سے مبینہ طور پر محروم کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک امیدوار برنی سینڈرز اور ان کے حامیوں پر الزم عائد کیا ہے کہ انھوں نے ٹرمپ کی طرف سے شکاگو میں منعقد کی جانے والی ریلی کو ایک منصوبہ بندی کے تحت سبوتاژ کیا۔

دوبارہ تقریر شروع کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کر دینے پر ریلی کے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

ٹرمپ نے شکاگو میں ایک ریلی سے خطاب کرنا تھا لیکن اس  سے پہلے ہی ٹرمپ کے حامیوں اور ان کے مخالفین کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔

چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر نسل کی اس شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیا ہے۔