تصاویر: میانمار سے روہنگیا مسلمانوں کی ہجرت

ایک روہنگیا مسلمان بچہ بنگلہ دیش کی سرحد عبور کرنے کے بعد اپنی ماں کا گال چوم رہا ہے

ہزاروں روہنگیا مہاجرین ٹوٹی پھوٹی کشتیوں کے ذریعہ دریا پار کرکے بنگلہ دیش میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میانمار کے روہنگیا اقلیت کے افراد کھیتوں میں سے گزرتے ہوئے بنگلہ دیش کے طرف سفر کر رہے ہیں

روہنگیا مہاجرین کا ایک گروپ کیچڑ سے گزرتے ہوئے بنگلہ دیش کی سرحد کی جانب بڑھ رہا ہے

روہنگیا مہاجرین میں ایک ضعیف عورت کو دو افراد لاد کر لے جا رہے ہیں

بنگلہ دیش کے ایک سرحدی گاؤں کے رہائشی سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران ڈوب کر ہلاک ہونے والے روہنگیا عورتوں اور بچوں کی لاشوں کو ڈھانپ رہے ہیں۔

بنگلہ دیش پہنچنے والی مہاجرین کی ایک کشتی پر سوار ضعیف عورتوں کو ان کے ساتھی ساحل پر اترنے میں مدد دے رہے ہیں

روہنگیا مسلمانوں کا ایک گروپ کشتی کے انتظار میں کھڑا ہے

انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری پرتشدد کارروائیوں پر اپنا ردِ عمل دے رہے ہیں۔ انڈونیشیا نے میانمار کی حکومت سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روہنگیا مسلمانوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی کے پیش نظر جکارتہ میں واقع میانمار کے سفارت خانے کے باہر سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں

جکارتہ میں روہنگیا مسلمانوں کے حق میں نکالی جانے والی ایک ریلی میں پرتشدد واقعات کی منظر کشی کی جارہی ہے

جکارتہ میں روہنگیا کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں شریک افراد احتجاج کر رہے ہیں