تصاویر: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی جاری

اسلام پسند گروپ 'حماس' کی جانب سے راکٹ فائر کئے جانے کے بعد اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح  فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حملوں میں مغربی کنارے کے قریب ان علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں حماس کی فوجی تنصیبات تھیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ان تنصیبات میں حماس کے فوجی ٹریننگ سینٹر اور ہتھیاروں کے گودام شامل تھے۔

فلسطین کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 10 فضائی حملے رکارڈ کیے جا چکے ہیں جس میں حماس کی نیوی اور بری فوج کی تنصیبات شامل تھیں۔

ذرائع کے مطابق حملوں میں حماس کی تنصیبات کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے، جبکہ رہاشی علاقوں میں گھروں کو نقصان پہنچنے اور کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

France's national cycling team trains as people wait to get a dose of the Pfizer-BioNTech COVID-19 vaccine at the indoor Velodrome National of Saint-Quentin-en-Yvelines in Montigny-le-Bretonneux, southwest of Paris, France.

اطلاعات کے مطابق اب تک 4 فلسطینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 2 صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاج دوران ہلاک ہوئے، جب کہ 2 حماس کے کارکن  تھے جنہیں اسرائیلی فورسز نے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔