سرینگر میں لشکرِ طیبہ کا مبینہ کارکن پولیس کی حراست سے فرار

Your browser doesn’t support HTML5

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں لشکرِ طیبہ کے ایک مبینہ جنگجو پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔ جنگجو کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ جنگجو کو طبی معائنے کے لیے اسپتال لائی تھی۔ فائرنگ سے دو پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔