غریبوں تک کھانے پہنچانے والے چین کے زرد گھوڑے

Your browser doesn’t support HTML5

یہ ایک چھوٹا سا زرد رنگ روبوٹ ہے جسے چین میں زرد گھوڑا کہا جاتا ہے۔ چھ پہیوں پر چلنے والا یہ سست رفتار روبوٹ آپ کو چین گنجان آباد علاقوں میں چلتا پھرتا نظر آئے گا۔ لوگ اس میں کھانا رکھ دیتے ہیں اور ضرورت مند اس کا ڈھکن کھول کر اپنے لیے کھانا نکال لیتے ہیں۔ اس طرح ضرورت مندوں کا بھرم قائم رہتا ہے۔