ڈونلڈ ٹرمپ، منفرد تاثرات رکھنے والے صدر

سن 2016 میں صدر منتخب ہونے سے قبل انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست کولاراڈو میں ایک انتخابی ریلی کے دوران بچوں کو گود میں اٹھا کر چپ کرانے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔

وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ نے ٹرک چلانے والوں کی نمائندہ تنظیم کے ارکان سے ملاقات کی اور ٹرک میں بیٹھ کر ان کا استقبال کیا۔ 

وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن کی گھاس تراشتا یہ بچہ فرینک ہے جس نے صدر ٹرمپ کو خط لکھا تھا اور اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس کے گارڈن میں کام کرنا چاہتا ہے۔ فرینک کو ستمبر 2017 میں وائٹ ہاؤس بلایا گیا جہاں اس نے پورا دن گزارا، صدر ٹرمپ سے ملاقات کی اور گھاس بھی تراشی۔

جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم 'آسیان' کے 2017 میں ہونے والے اجلاس میں صدر ٹرمپ عالمی رہنماؤں کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے۔

وائٹ ہاؤس میں 2017 میں ٹیکس اصلاحات کے معاملے پر خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا ایک انداز۔

صدر ٹرمپ اپنے حامی بائیکرز کے ایک گروپ سے ملاقات کرتے ہوئے۔

وائٹ ہاؤس میں ہالووین کے تہوار کی تقریب میں شریک صدر ٹرمپ کا ایک دلچسپ انداز۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کوریا کے سربراہ کِم جانگ اُن سے ہونے والی ملاقاتوں کا عالمی سطح پر چرچا رہا۔

مئی 2020 میں صدر ٹرمپ امریکی ریاست ایریزونا میں حفاظتی ملبوسات بنانے والی ایک فیکٹری کے دورے کے دوران۔

وائٹ ہاؤس میں چھوٹے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے جولائی 2020 میں ہونے والی ایک تقریب میں صدر ٹرمپ بیس بال بیٹ گھما رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے جولائی 2020 میں ریاست ساؤتھ ڈکوٹا میں واقع ماؤنٹ رشمور کی یادگار پر آئے۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں 'میک امریکہ گریٹ اگین' ریلی سے خطاب کی ایک جھلک۔

امریکی ریاست نیواڈا میں اپنی 2020 کی انتخابی مہم کے دوران ایک ریلی میں صدر ٹرمپ ڈانس کرتے ہوئے۔

سن 2020 میں اپنی انتخابی مہم کے دوران صدر ٹرمپ ریاست پنسلوینیا میں ایک ریلی میں شریک ہیں۔ ان کے آس پاس ہالووین کے تہوار کی مناسبت سے کدو رکھے ہوئے ہیں۔

ریاست نیویارک کے علاقے ویسٹ پوائنٹ میں صدر ٹرمپ آرمی اور نیوی کے کیڈٹس کے فٹ بال میچ کے دوران اسٹیڈیم میں۔